ہفتہ 1 اگست 2026 - 23:22
جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس، علماء و ذاکرین کے خطابات

حوزہ  / سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے جنڈ میں سالانہ ماتمی جلوس قدیمی امام بارگاہ دربار غازی امام سے علم باوفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ہمراہی میں برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے جنڈ میں سالانہ ماتمی جلوس قدیمی امام بارگاہ دربار غازی امام سے علم باوفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ہمراہی میں برآمد ہوا۔

جلوس پرانا بازار چوک پہنچا جہاں عزاداران نے ماتمداری کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس / علماء و ذاکرین کے خطابات

جلوس میں جنڈ کے مقامی ماتمی دستے کے علاوہ اورکزئی کے پختون ماتمی دستے نے بھی شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ملک محبوب خان اور ملک آصف کے گھروں سے گزرنے کے بعد مرکزی امام بارگاہ قصر عباس جنڈ میں بخیریت اختتام پذیر ہوا۔

بعد ازاں مرکزی امام بارگاہ قصر عباس میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جبکہ عزاداران نے نماز جمعہ اور نماز ظہر باجماعت ادا کی۔ اس موقع پر عزاداران کے لیے لنگر حسینی کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔

جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس / علماء و ذاکرین کے خطابات

نماز اور طعام کے وقفے کے بعد مجلس عزاء کی دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس میں مختلف علماء کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء کا سلسلہ نماز مغرب تک جاری رہا۔

قابل ذکر ہے کہ جلوس اور مجالس عزاء کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے تمام راستوں پر شہدائے کربلا کی پیاس کی یاد میں مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں، جہاں عزاداران اور شرکاء جلوس کے لیے پانی اور دیگر مشروبات کا انتظام کیا گیا تھا۔

جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس / علماء و ذاکرین کے خطابات

جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس / علماء و ذاکرین کے خطابات

جنڈ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سالانہ ماتمی جلوس / علماء و ذاکرین کے خطابات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha